گورننس بہتر بنانے سے معاشرتی برائیاں ختم ہوسکتی ہیں،عشرت حسین

گورننس بہتر بنانے سے معاشرتی برائیاں ختم ہوسکتی ہیں،عشرت حسین

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرکے ہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتاہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیشہ تجارتی تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کو چلانے سے حکومت کو ریونیو، عوام کو روزگار اور تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملتا ہے،جب تجارتی شعبہ منافع بنائے گا تو حکومت کو ٹیکس ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ٹیکس ملے گا تو ترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گے،اقتصادی اصلاحات سے مشکلات آئیں گی تاہم آگے بہتری ہوگی،تمام مسائل بشمول اقتصادی، امن عامہ اور معاشرتی مسائل کا حل گورننس ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورننس بہتر بنانے سے کرپشن، اقربا پروری اور معاشرتی برائیاں ختم ہوسکتی ہیں،حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تنظیمی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی میں اداروں کا کردار نمایاں ہوتا ہے۔

عشرت حسین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر