بوریوالہ، فیس بک پر دوستی کا شاخسانہ، ملزم نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

بوریوالہ، فیس بک پر دوستی کا شاخسانہ، ملزم نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

  



بورے والا(نمائندہ خصوصی)فیس بک پر ہونی والی دوستی کا شاخسانہ،دوست نے ناراضگی پر 18 سالہ نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،نوجوان کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہونے کے علاوہ ایک آنکھ کی بینائی بھی چلی گئی،متاثرہ نوجوان نشتر ہسپتال ملتان منتقل، تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع احاطہ شاہ نواز کے رہائشی دسویں کلاس کے طالبعلم 18 سالہ احمد کی فیس بک پر فیصل آباد میڈیکل کالج کے چوکیدار نوجوان محمد ریاض سے دوستی کے بعد موبائل فون پر رابطہ تھا کچھ روز قبل ہونے والی موبائل فون پر ناراضگی ہو گئی جس پر گذشتہ روز ریاض نے چلڈرن پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ہو کر اس وقت احمد پر تیزاب پھینک دیا جب وہ اکیڈمی سے پڑھ کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملہ نے متاثرہ نوجوان کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا تیزاب سے متاثرہ نوجوان کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہونے کے علاوہ اسکی ایک آنکھ کی بینائی بھی ختم ہو گئی جسے ابتدائی طبی امداد دیئے جانے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

تیزاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر