آئی سی سی کے چیف ایگز یکٹو مونوسواہنے آج پاکستان پہنچیں گے
لاہور(آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے (آج)بدھ کوپاکستان پہنچیں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو پہلے اسلام آباد اور اس سے اگلے روز لاہور میں میٹنگز کریں گے۔انہیں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کے انتظامات پر بریفنگ دینے کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان آرہے ہیں۔