ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ: رافیل نڈال مینز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر

    ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ: رافیل نڈال مینز سنگلز میں بدستور پہلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (یواین پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور ہالپ نے ایک مرتبہ پھر جاپانی ناؤمی اوساکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ کے مطاق پہلی 15 پوزیشنز کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے مطابق ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال پہلے، سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیل مڈویڈوف چوتھے، آسڑیا کے ڈومینک تھیم پانچویں، یونان کے سٹیفانوس چھٹے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ساتویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی آٹھویں، سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ نویں، فرانس کے گیل مونفلس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن گیارہویں، اٹلی کے فابیو فوگنینی بارہویں، کینیڈیں ڈینس شاپووالو تیرہویں، ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین چودہویں، سوئس سٹین وارینکا پندرھویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ روس کے آندرے روبلو دو درجے ترقی پاکر 18 ویں سے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، روس کے ہی کیرن خچانوف ایک درجہ تنزلی کے بعد 16 ویں سے 17ویں نمبر پر چلے گئے، جاپان کے کی نیشیکوری ایک درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں سے 18 ویں نمبر پر چلے گئے، امریکا کے جان اسنر ایک درجہ ترقی پاکر 20 سے 19 ویں جبکہ بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروف ایک درجہ تنزلی کے بعد 19 سے 20 نمبر پر چلے گئے ہیں۔برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ مزید تنزلی کے بعد 127 ویں سے 128 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کر کے ایک مرتبہ پھر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، جاپان کی ناؤمی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر دوبارہ چلی گئی ہیں، یوکرائن کی الینا سویٹولینا پانچویں، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو چھٹے، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک ساتویں، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا آٹھویں، امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نویں، ہالینڈ کی کیکی برٹنز دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔اسی طرح امریکا کی میڈیسن کیز 11ویں، بیلاروس کی ا?ریانا سابالینکا 12ویں، برطانوی جاہانا کونٹا 13ویں، کروشا کی پیٹرا مارٹک 14ویں، امریکا کی سوفیا کنگ 15ویں، جمہوریہ چیک کی مارکیٹا 16ویں، بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز 17ویں، جرمنی کی انجلیق کربر 18ویں، امریکہ کی ایلیسن ریسکی 19ویں اور کروشیا کی ڈونا ویکک بدستور 20 نمبر پر قائم ہیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز 55 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا 145ویں نمبر پر ہیں۔