ثام بینیٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا
ایڈیلیڈ (اے پی پی) آئرلینڈ کے نیشنل روڈ ریس چیمپئن ثام بینیٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریش کا پہلا مرحلہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا 22واں ایڈیشن شروع ہوگیا۔ سائیکل ریس میں دنیائے بھر سے نامور سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریس کا ابتدائی مرحلہ 150 کلومیڑ پر محیط تھا جس میں سائیکل سواروں نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم آئرش سائیکل سوار ثام بینیٹ نے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 44 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیئم کے جیسپر فلپسن نے 4 سکینڈز کے فرق سے دوسرے جبکہ سلواکیہ کے اریک باسکا 6 سکینڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔