یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔ الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر سیون اے سائیڈ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے انٹری 30 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں۔