پاک بنگلہ دیشمیچز،انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،کمشنر لاہور

  پاک بنگلہ دیشمیچز،انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،کمشنر لاہور

  



لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے اندر اور اطراف، پارکنگ ایریاز و اہم سڑکوں پر بھرپور لائٹس لگائی جائیں گی۔24 تا 25 جنوری 2020 کو لاہور میں پاکستان و بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کے اطراف میں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سو سے زائد اضافی سی سی ٹی وی کیمرے مختلف پوائنٹس پر نصب ہوں گے جو کہ مرکزی کنٹرول روم اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مانیٹرنگ کے علاوہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس مہیا ہو گی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کل سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے جائیں گے۔ کمشنرلاہور سیف انجم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، سی سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ای سی جنرل مشتاق ٹوانہ، ایم او انفرا سٹرکچر میاں انور جاوید و دیگر نے شرکت کی۔ علاوہ زیں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز احمد کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کا پاک بنگلہ دیش بین الااقوامی کرکٹ میچز کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن کا آغازکر دیا گیا۔ خصوصی صفائی آپریشن کے مطابق سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصے میں خصوصی صفائی ستھرائی جاری ہے انکلیوثرز کی خصوصی دھلائی کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم کے بیرونی حصے کی مکینیکل سوئپنگ اور واشنگ کا عمل بھی جارہی ہییم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز کی افسران کو سٹیڈیم کی صفائی فل پروف بنانے کی ہدایت۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی سینئر انتظامیہ کرکٹ میچز سے قبل سٹیڈیم کی صفائی مانیٹرنگ کر رہی ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی