ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز میں کلپنجہ آزما ہونگی

  ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز میں کلپنجہ آزما ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں کل منگل کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔میگا ایونٹ کے ویمنزڈبلز کے پہلے راؤنڈ میچ میں انکا مقابلہ چین کی ہان ڑینیون اور انکی ہم وطن جوڑی دار ڑو لین سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے دو سال تین کورٹس سے دوری کے بعد میگا ایونٹ کے قبل ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے بعد انکو کہنا ہے کہ انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ میگا ایونٹ میں بھی مزید فتوحات کے لئے پرعزم ہیں۔