راولپنڈی پولیس کی انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن

    راولپنڈی پولیس کی انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن

  



راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، چکوال پولیس نے دوسری اور جہلم پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آر پی او نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع اٹک، جہلم چکوال اور راولپنڈی پولیس کے مابین مخلتف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،ان ٹیموں کے مابین کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ، آرم ریسلنگ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن اور ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں راولپنڈی پولیس نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، چکوال نے دوسری اور جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے فاتح ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ا

س موقع پر سی پی او محمد احسن یونس، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور ملازمین موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی