آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز: اعصام الحق قریشی آج ایکشن میں نظر آئیں گے
میلبورن (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میچ میں انکا مقابلہ ہالینڈ کے جین جولین راجر اور انکے رومانین جوڑی ہوریا ٹیکاؤ سے ہوگا۔ اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں فاتحانہ آغاز کیلئے پرعزم ہیں۔