وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خا ن خراب موسم کے باعث کرک نہ آسکے
کرک (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خا ن خراب موسم کے باعث کرک نہ آسکے، تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کرک میں زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سائل اینڈ واٹر کنزرویشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، کرک شہر کے نواحی پہاڑی علاقے حلواتی (انڈی کرک) میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت، لائیوسٹاک محب اللہ خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ایم این اے شاہد خٹک، سیکرٹری زراعت اسرار خان، ڈی جی لائیو سٹاک اور پراجیکٹ مذکورہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا یسین وزیر، ایم پی اے آسیہ صالح، تحریک انصاف ساتھ ریجن کے سینئر نائب صدر میجر (ر) سجاد بارکوال، ضلعی صدر عظمت خٹک سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں، علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سائل اینڈ واٹر کنزرویشن پراجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں پانی کے ذخائرمحفوظ بنانے اور انہیں زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے سمیت زیرزمین پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے 14ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی قبل ازیں کرک پہنچنے پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کو پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفینگ دینے کے ساتھ ساتھ حلواتی پہاڑی علاقے میں ذخیرہ شدہ پانی کے منی ڈیم، واٹر کورسز اور زیر کاشت لائی جانیوالی سینکڑوں کینال بنجر اراضی بھی دیکھائی دریں اثنا افتتاحی تقریب پہنچنے پر جہانگیر ترین اور دیگر مہمانوں کاپر تپاک استقبال کیاگیابھنگڑے ڈالے گئے اور تحریک انصا ف کے کارکنوں نے قائد عمران خان، جہانگیر ترین زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔