عالمی اقتصادی فورم میں ٹرمپ عمران خان سمیت کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وائٹ ہاوس
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیوس میں کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، وہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔وائٹ ہاوس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم رواں ہفتے ہوگا جس میں امریکی صدر ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر عراق اور سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ یورپی کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم کے صدور سے بھی ملیں گے۔ڈیوس کے سوئس الپائن شہر میں 21 سے 24 جنوری تک ہونے والے 50 ویں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر بار زانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس چھوڑ کرچلے گئے تھے۔
وائٹ ہاوس