نانبائیوں کی ہڑتال کا دوسرا روز، پشاور میں 200گرام کی روٹی 60روپے میں فروخت

نانبائیوں کی ہڑتال کا دوسرا روز، پشاور میں 200گرام کی روٹی 60روپے میں فروخت

  



پشاور(سٹی رپورٹر)شہر میں نانابائیوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی شہر میں سینکڑوں تندور بند رہے جبکہ بارش ہونے کے بعد سردی اورسوئی گیس لوڈشیڈنگ سے شہری مزید رل گئے بیشتر نے ناشتہ کے بغیر سکولوں اور دفاتر کا رخ کیا اس صورت حال میں منافع خور دکانداروں نے شہریوں کو کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کر تے رہے شہر کے مختلف علاقوں چارسدہ روڈ، فردوس سینما روڈ اور خیبر بازار میں 200 گرام روٹی 60 روپے میں فروخت ہوتی رپی جبکہ شہریوں کو مجبورا خریدنا پڑا مذکورہ صورت حال کو ضلعی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئی مذکورہ نانبائیوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے انہیں چھوٹ دے رکھی کہ وہ اپنی مرضی کا وزن دے کر من پسند نرخ وصول کریں لیکن دکانیں کھلی رکھیں جبکہ سیکورٹی اہلکار بھی مہیا کیے جائے گے

مزید : صفحہ اول