مندرہ میں اراضی پر قبضے کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف

مندرہ میں اراضی پر قبضے کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مندرہ میں زمین کے تنازع اور اراضی پر قبضے کیلئے مبینہ طور پر سرکاری پروٹوکول کی گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پروٹوکول کی گاڑیاں مبینہ طور پر وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کی ہیں، ان گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگائی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ زمین کا تنازع مبینہ طور پر میاں محمد سومرو کے بھانجے اور شہزاد اکبر کے بھائی کے مابین ہے۔

سرکاری گاڑیاں انکشاف

مزید : صفحہ اول