پارلیمان میں الیکشن کمیشن ارکان پر اتفاق خوش آئند، راجہ پرویز اشرف

پارلیمان میں الیکشن کمیشن ارکان پر اتفاق خوش آئند، راجہ پرویز اشرف

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کیلئے تجربہ کار لوگوں کے ناموں پر غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے،الیکشن کمیشن ارکان کیلئے نثار درانی اور شاہ محمود جتوئی کے نام پر اتفاق ہوا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمان میں الیکشن کمیشن ارکان پر اتفاق ہونا خوش آئند ہے،اپوزیشن نے اچھی نیت کے ساتھ حکومت کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا ہے،امید ہے نئے چیف الیکشن کمشنر و اراکین غیر جانبداری سے اپنی ذ مہ داریاں ادا کریں گے،امید ہے نئے اراکین جمہوریت اور الیکشن کے انعقاد کیلئے آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف

مزید : صفحہ اول