آٹا بحران،جماعت اسلامی دیرلویر کا 24 جنوری سے مظاہروں کا اعلان

آٹا بحران،جماعت اسلامی دیرلویر کا 24 جنوری سے مظاہروں کا اعلان

  



 تیمرگرہ(بیوروپورٹ) آٹا بحران،جماعت اسلامی دیرلویر نے 24جنوری کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا،ضلعی ترجمان شعیب احمد کے مطابق صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کی ہدایات پر صوبہ بھرمیں آٹے بحران کے خلا ف دیرلویرکے ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں بڑے مظاہرہ کا انعقاد کیا جا ئیگا جس میں جماعت اسلامی اور جے آئی یو تھ کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہو نگے جس سے ضلعی امیر وسابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری خصوصی خطاب کر ینگے،انہوں نے کہا کہ ٹماٹر،آٹا اور اب چینی بحران نے موجودہ حکومت کی قلعی کھول دی ہے،نااہل حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے،مسائل کا واحد منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔۔

مزید : صفحہ اول