خورشید شاہ کی ضمانت کے لئے درخواست دائر
سکھر (این این آئی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید شاہ کے وکلا نے ان کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خورشید شاہ امراض قلب میں مبتلا ہیں ضمانت پر رہا کیا جائے،مگر میڈیکل کاغذات سکھر بینچ نہ پہنچنے پر سماعت29 جنوری تک ملتوی کی گئیواضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست سکھر بینچ منتقل کی تھی اور خورشید احمد شاہ کے وکلا نے عدالت کو ضمانت پر رہائی کی درخواست دائرکی تھی۔