نوازشریف کے لندن قیام کیخلاف اپیل، وکلاء کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت

نوازشریف کے لندن قیام کیخلاف اپیل، وکلاء کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں نواز شریف کی لندن مصروفیات اور قیام کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کر دی۔شہری محمود اخترنقوی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ درخواست اس عدالت میں دائر کریں جس نے نواز شریف کو ضمانت دی۔ بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والی عدالت یہ درخواست سنے تو بہتر ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزا دی تو لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سنی۔ اس طرح یہ عدالت نوازشریف کیخلاف یہ درخواست سن سکتی ہے۔ برطانیہ جانے سے قبل سخت بیماری اور جان جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، برطانیہ پہنچنے پرنوازشریف چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تیاری کی ہدایت

مزید :

صفحہ اول -