دوستی سے انکار پر ایس ایچ او نے خاتون کے ساتھ نہایت افسوسناک کام کر دیا ،لیکن اس کے بعد کیا ہوا ؟ جانئے

دوستی سے انکار پر ایس ایچ او نے خاتون کے ساتھ نہایت افسوسناک کام کر دیا ،لیکن ...
دوستی سے انکار پر ایس ایچ او نے خاتون کے ساتھ نہایت افسوسناک کام کر دیا ،لیکن اس کے بعد کیا ہوا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوا ل (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال میں ایس ایچ او نے دوستی سے انکار کرنے پر خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے تشدد کانشانہ بنایا تاہم اب اسے اپنے کیے کی سزا ملنے کا عمل بھی شروع ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق خانیوال کے ایس ایچ او ظفر نے خاتون سے دوستی کرنا چاہی جس پر اس نے انکار کر دیا اور ایس ایچ او نے غصے میں آ کر ا س کے گھر پر چھاپہ مارا انہیں تشد د کانشانہ بنایا اور اس کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ خاتون کی شکایت پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔