آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے ۔۔۔سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت بڑی بات کہہ دی

آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے ۔۔۔سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت ...
آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے ۔۔۔سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت بڑی بات کہہ دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گندم چوری کے کیس میں ملزموں کی درخواستیں ضمانتیں سکھر بنچ منتقل کردیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری کے الزام میں گرفتارملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ملک میں آٹے کے بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم ہو گئی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔

عدالت نے ملزم ہریش سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی پیٹ نہیں بھرا؟،عدالت نے کہا کہ ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایماپر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کاریفرنس دائر کردیا ،ملزموں نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانتیں سکھر بنچ منتقل کردیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی