محکمے نے پہلے خود2007 میں ترقیاں دیں،اگرمحکمہ نے کوئی کام غلط کیا توہم ذمہ دارکیسے ہو سکتے ہیں؟ اساتذہ کی پروموشنزختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظرثانی اپیل پر درخواستگزارجذباتی ہو گئے

محکمے نے پہلے خود2007 میں ترقیاں دیں،اگرمحکمہ نے کوئی کام غلط کیا توہم ذمہ ...
محکمے نے پہلے خود2007 میں ترقیاں دیں،اگرمحکمہ نے کوئی کام غلط کیا توہم ذمہ دارکیسے ہو سکتے ہیں؟ اساتذہ کی پروموشنزختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظرثانی اپیل پر درخواستگزارجذباتی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکپتن کے پرائمری اساتذہ کی پروموشنزختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظرثانی اپیل خارج کردی،عدالت نے پاکپتن کے پرائمری سکول ٹیچر کی پروموشن واپس لینے کافیصلہ برقراررکھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکپتن کے پرائمری اساتذہ کی پروموشنزختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظرثانی اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزارعبدالرﺅف نے کہا کہ محکمے نے پہلے خود2007 میں ترقیاں دیں،اگرمحکمہ نے کوئی کام غلط کیا توہم ذمہ دارکیسے ہو سکتے ہیں؟ درخواستگزارجذباتی ہو گئے۔
درخواست گزار نے روتے ہوئے دہائی کی کہ اب ہم سے تنخواہیں واپس مانگی جارہی ہیں ،درخواست گزار محمد رﺅف نے عدالت سے سوال کیا کہ میں بچے پالوں یاتنخواہیں واپس دوں ؟۔درخواستگزار نے کہاکہ کہاجارہا ہے پرائمری سکول ٹیچر بھرتی ہونے والے کی ترقی کاقانون نہیں ،سکول ٹیچر نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ٹیچرز کی پروموشن کے قانون بنانے کا حکم دے ۔سپریم کورٹ نے فیصلے پر نظرثانی درخواست خارج کردی اورپاکپتن کے پرائمری سکول ٹیچر کی پروموشن واپس لینے کافیصلہ برقراررکھا۔