بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے اطلاق کو روکنے سے متعلق درخواست پر حیران کن فیصلہ دیدیا

بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے اطلاق کو روکنے سے متعلق درخواست ...
بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے اطلاق کو روکنے سے متعلق درخواست پر حیران کن فیصلہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے اطلاق کو روکنے سے انکار کر دیاہے اور اس معاملے پر پانچ رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اس بل کے اطلاق کو روکنے سے انکار کر دیاہے ۔ بھارتی چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون پر یک طرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ، حکومت سے عارضی شہریت دینے کا مطالبہ کیا جا سکتاہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مرکز سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے ۔بھارتی سپریم کورٹ میں متنازعی شہریت ترمیمی قانون پر 144 درخواستیں دائرکی گئیں تھیں ۔