وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے کلیدی خطاب میں ملک کی معیشت کی بہتری کےلئے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے اورملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی فورم کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن بارہ بجے اکنامک فورم کے سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔اس کے علاوہ عمران خان آج بھی ڈیووس میں اہم عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزعالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکہ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔