کوئلے کی استری سے پچ خشک، شائقین دیکھتے رہ گئے

کوئلے کی استری سے پچ خشک، شائقین دیکھتے رہ گئے
کوئلے کی استری سے پچ خشک، شائقین دیکھتے رہ گئے

  



کانپور(ویب ڈیسک)کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔دو ہفتے قبل گوہاٹی میں انٹرنیشنل میچ کے موقع پر پچ کو ویکیوم کلینر، ہیئر ڈرایئر اور اسٹیم استری سے خشک کرنے کی بھارتی کوششوں کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا گیا تھا۔اب اترپردیش اور دہلی کے درمیان کوچ بہار ٹرافی میچ کانپور کے انٹرنیشنل گرین پارک اسٹیڈیم سے کملا کلب گراو¿نڈ منتقل کیا گیا، پچ کے کچھ حصے گیلے تھے، جنھیں خشک کرنے کے لیے میچ سے قبل کوئلے والی استریاں استعمال کی گئیں۔ کئی گراو¿نڈز مین بھاری بھرکم استریوں سے پچ خشک کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

مزید : کھیل