شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس،نیب نے مزید شواہد حاصل کرلئے،شریف گروپ آف انڈسٹریز میں 300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کے ہونے کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف ،حمزہ اور سلمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید شواہدحاصل کرلئے ،شریف گروپ آف انڈسٹریز میں 300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کے ہونے کاانکشاف ہوا،ملازمین کا انکشاف شریف گروپ آف انڈسٹریز کی فنانشل رپورٹس میں ہوا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو ادائیگیاں ہوئیں لیکن وہ ہیں کہاں کسی کو علم نہیں ،سلمان شہباز،حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین ہونے کے شواہد ملے ہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ سلمان شہبازشریف حمزہ شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے۔