آئی ایم ایف نے 540 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی 4 نئی شرائط رکھ دیں

آئی ایم ایف نے 540 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی 4 نئی شرائط رکھ دیں
آئی ایم ایف نے 540 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے کی 4 نئی شرائط رکھ دیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے 540 ملین ڈالر کی قسط جاری کرنے کیلئے 4 نئی شرائط رکھ دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کاکہناہے کہ 540 ملین ڈالر کی قسط کیلئے آئی ایم ایف کی 4 شرائط سامنے آگئیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ شرائط کے پورے ہونے پر قرض کی قسط جون 2020 تک جاری ہوگی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فروری اورمارچ میں آئی ایم ایف سے 4 شرائط پر مذاکرات ہوں گے ،30 جنوری تک نجی پاور کمپنیوں کو کپیسٹی پیمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا،پیمنٹ کی سالانہ مالیت155 ارب ہے جس میں 25 فیصد بلوں کی رقوم سے آنا لازم ہے ،باقی رقم آئی ایم ایف کے قرضے سے جاری کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری شرط 31 مارچ تک سٹیٹ بینک کی خودمختاری کاترمیمی بل پاس ہونالازم ہے ،بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے نئے نوٹ چھاپنے پرپابندی ہوگی ۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ تیسری شرط ایف اے ٹی ایف پلان کی شق 9 اور10 پر عملدرآمد کیلئے اقدامات لازم ہیں،باہر کے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی مشکوک ترسیلاتی رپورٹنگ پر اکاﺅنٹ منجمد کئے جائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد