ملک معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، وزیراعظم قوم سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں اترے: سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ملک معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، وزیراعظم قوم سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں ...
ملک معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، وزیراعظم قوم سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں اترے: سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری

  



ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ورکرز کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے. سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری سینٹر عبدالغفور حیدری نے موجودہ حالات پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی بدولت آج ملک معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں اتر رہے مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے جبکہ ملک کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے آج ملک کے اندر افراتفری کا ماحول ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس کے پاس نا تو کوئی وژن ہے نا ہی عوام کو دینے کے لئے کوئی منصوبہ موجود ہے جمعیت علماء اسلام نے جو لانگ مارچ کیا اس سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس کے اثرات ابھی تک ایوانوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں. جمعیت علماء اسلام ریاض کے مرحوم جنرل سیکرٹری قاری عبدالباسط کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا. 

تقریب سے سیکرٹری اطلاعات ممتاز خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی سلامتی کے لئے کام کیا ہے اور آج بھی پارٹی ورکرز اور قائدین ملکی وقار کے لئے کام کر رہے ہیں، جمعیت علماء اسلام نے اپنی اچھی اقدار کے ذریعے اپنا آپ منوایا ہے تقریب سے قاری محمد الیاس،  آفتاب عاصم،  نور طاہر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کو آہین پاکستان کے مطابق چلانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

مزید : عرب دنیا