صدرٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

صدرٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
صدرٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات مفید رہی، صدرٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو بھی اٹھایا،وزیراعظم نے صدرٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کاکہا،وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کاخاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا،ٹرمپ نے یقین دلایا وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے،صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ حل ہوناچاہئے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان کو پسند کرتا ہوں،وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا،ایران کے مسئلے سے جومضراثراب پاکستان پر پڑتے ہیںصدرٹرمپ سے ان پر بھی بات ہوئی۔