احتساب عدالت ،فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس کی بحالی کیلئے درخواست نیب سے رپورٹ طلب

احتساب عدالت ،فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس کی بحالی کیلئے درخواست نیب سے ...
احتساب عدالت ،فریال تالپور کی بینک اکاﺅنٹس کی بحالی کیلئے درخواست نیب سے رپورٹ طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بینک اکاوَنٹس کی بحالی کےلئے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔عدالت نے نیب سے اکاوَنٹس منجمدہونے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے 3 منجمد بینک اکاوَنٹس دوبارہ کھلوانے کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا،میرے بینک اکاوَنٹس بحال کیے جائیں،احتساب عدالت اسلام آبادنے نیب سے اکاوَنٹس منجمدہونے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کس کیس میں فریال تالپور کے بینک اکاوَنٹس منجمد کیے گئے ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد