پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان
پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کے خلاف کئے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا ہے، مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف حکام کوگزشتہ ساڑھے چارماہ کی پیشرفت سے آگاہ کیا، ٹاسک فورس کووفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر حماداظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ، ٹیررفنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فیصد اضافے کے ساتھ 827 ہوگئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان نے بتایاکہ ٹیررفنانسنگ کیسزمیں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد کے اضافہ ہوا جبکہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختونخوامیں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
ایف اے ٹی ایف حکام کا پاکستان کی رپورٹ پراظہاراطمینان کیا ، پاکستان اورایف اے ٹی ایف مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔
یاد رہے پاکستان نظرثانی رپورٹ آٹھ جنوری کوایف اےٹی ایف کوبھجوا چکا ہے ، جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔