پی آئی اے کے عملے نے مسافروں کو جہاز میں دھو ڈالا ،یہ لڑائی کس طرح ہوئی اور معاملہ کیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کے عملے نے لاہور سے لندن جانے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے حد ہی کر دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ ہاتھاپائی کا یہ معاملہ لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 757میں پیش آیا جہاں بلک ہیڈ نشست پر شروع ہونے والی تکرار ہاتھائی اور گالم گلوچ تک جا پہنچی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ دوران پرواز مسافر بنا ادائیگی کے بلک ہیڈ نشست پر جابیٹھے جس پر کیبن کریو نے انہیں واپس اپنی نشستوں پر جا کر بیٹھنے کا کہا تو دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی ، یہ تکرا کچھ ہی دیر میں گالم گلوچ اورہاتھا پائی پر چلی گئی تاہم اس معاملے کے دوران پیچھے سیٹ پر بیٹھی خاتون نے ویڈیو بنانا شروع کر دی لیکن عملے کی جانب سے خاتون کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے اس کا فون چھین لیا اور اس پر ہاتھ بھی اٹھایا ۔
پی آئی اے کی پرواز کے پائلٹ نے ہیتھرو ائیر پورٹ پر مسافروں کے خلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کیا جبکہ پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروسز نے دونوں فلائٹ سٹیورٹس کو نوکری سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی ہے ۔