اسلام آبادہائیکورٹ ،روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ ،روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیر اطلاعات اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی روشن سندھ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، شرجیل میمن اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کیخلاف انکوائری کا آغاز کب ہوا ؟
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب 4فروری 2019سے انکوائری کر رہا ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ نیب کا اختیار تحقیقات کرنا ہے لوگوں کو سزا دینا نہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شرجیل انعام میمن کو کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟آپ کا کام تحقیقات کرنا ہے پیسے ریکور کروانا نہیں،نیب کے پاس ریکوری کےلئے کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں۔
چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو سزا دینا کیا نیب کا کام ہے ؟نیب لوگوں کو سزائیں سنائے گا تو کیا ہم عدالتیں بند کر دیں ؟
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت انکوائری ختم کرنے کی درخواست بھی دی ہے،شرجیل میمن منصوبے کی منظوری دینے والی کمیٹی کے رکن نہیں تھے،عدالت نے روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔