لاہور کے نواحی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا ، کیا کام کرنے کا شک ہو گیا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور کے نواحی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا ، کیا ...
لاہور کے نواحی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا ، کیا کام کرنے کا شک ہو گیا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر نے بیوی کو تعویز گنڈے کرانے کے شبے ہتھوڑے مار کر قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے نواحی علاقے تھانہ چوہنگ کے علاقے میں 65 سالہ نور محمد نے اپنی 55 سالہ بیوی مریم کو تعویز گنڈوں کے شبے میں ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا ہے اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے جو 5 بچوں کی ماں ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں ماں نے جنات کے سائے کے شبہ پر بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور