میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے ،ورلڈکپ پر فوکس نہیں کرناچاہتا،شعیب ملک

میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے ،ورلڈکپ پر فوکس نہیں ...
میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے ،ورلڈکپ پر فوکس نہیں کرناچاہتا،شعیب ملک

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہاہے کہ میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے ،ورلڈکپ بہت دور ہے اس پر فوکس نہیں کرناچاہتا،جوچیزمیرے پاس اس پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کی بہترین ٹیم پاکستان آرہی ہے،کوشش ہو گی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں،بابراعظم کوعالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے توخوشی ہوتی ہے،امید ہے بابراعظم کی طرح دیگر کھلاڑی بھی پرفارمنس دکھائیں گے، تمام کھلاڑیوں کی توجہ جتوانے پر مرکوز ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹی 20سکواڈ میں کافی کھلاڑی بہت سے میچز کھیل چکے ہیں،ٹیسٹ میچزاورون ڈے میں کم لیکن ٹی 20 میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں ،ان کا کہناتھا کہ کوشش ہوتی ہے جس تجربے سے ہم گزرے وہ نئے کھلاڑیوں کیساتھ شیئرکریں، میں اورمحمد حفیظ دونوں کی تجربہ کار ہیں،کوشش ہوتی ہے ہمیشہ مثبت کرکٹ کھیلوں ۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں پھسلتا ہوں دماغ میں منفی سوچ آتی ہے غصہ آتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ورلڈکپ میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی ،نوجوان کرکٹرز کیساتھ کام کرناچاہتا ہوں،آپ کی کوشش یہی ہونی چاہئے آپ کتنا اچھا ڈلیور کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کسی لیگ میں آفر ملی میں گیا ہوں ،کوشش یہی رہتی ہے مثبت رہوں، ٹی 20 میں میری اچھی کارکردگی تھی ،شعیب ملک نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے مایوس ہوتا توساری کرکٹ چھوڑ دیتا زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوا،ضروری نہیں چیزیں جیسا آپ سوچتے ہیں ویسی ہی ہوں۔

مزید : کھیل