جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم گرفتار،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم گرفتار،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے ...
جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم گرفتار،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم کو گرفتارکرلیا،عدالت نے رضا خان کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم کو گرفتارکرلیا،ایف آئی اے ملزم رضا خا ن کو انسداددہشتگردی کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش کردیا،ایف آئی اے نے ملزم رضا خان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعاکردی۔
جج انسداددہشتگردی نے استفسار کیا کہ اس کو کہاں سے گرفتار کرکے لے آئے ہیں کس کس کو گرفتار کررہے ہیں ،کیسے ثابت کریں گے اس کاتعلق اشتہاری ملزم کے ساتھ ہے ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم رضاخان اشتہاری سلیم رضاکااسسٹنٹ ہے،جج نے کہاکہ یہ نہ ہوکل آپ ملزم کے ڈرائیورکوگرفتارکرکے لے آؤ،2 دن دیتے ہیں،واضح کریں ملزم کاکیس سے کیاتعلق ہے؟عدالت نے ملزم رضاخان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔