ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کی گرفتاری ظاہر کردی اورملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کو ریمانڈ کیلئے انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ نثار پہنور کو ملک مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا،نثار پہنور ملک مخالف نعرے بازی کر رہے تھے، پولیس کامزیدکہناتھا کہ نثار پہنور بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے،نثار پہنور عوام کو دہشت گردی کے لیے اکسا رہے تھے، نثار پہنور کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔