عظمیٰ بخاری اور چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان گزشتہ روز کیا تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے آٹے کا پورا ٹرک ہی بھجوا دیا ؟ ن لیگی خاتون رہنما نے ساری کہانی بیان کر دی

عظمیٰ بخاری اور چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان گزشتہ روز کیا تکرار ہوئی ...
عظمیٰ بخاری اور چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان گزشتہ روز کیا تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے آٹے کا پورا ٹرک ہی بھجوا دیا ؟ ن لیگی خاتون رہنما نے ساری کہانی بیان کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عظمیٰ بخاری کے گھر آج صبح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آٹے کا ٹرک بھجوا دیا گیا اور گھنٹی بجا کر کہا گیا کہ میڈیم آٹا لے لیں جس پر اب ن لیگی خاتون رہنما بھی میدان میں آ گئیں اور سارا معاملہ بیان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پہلے تو میں افسوس کا اظہار کروں گی کہ کیسے کیسے لوگوں کو کہاں بیٹھا دیا گیاہے ، کل میں ٹاک شو میں نوجوان سے ملی جو کہ شائد فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں ، کل وہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں تھے کہ آٹے کا بحران ہے ، جب نہیں مان رہے تھے تو میں نے بتایا کہ میرا باورچی تین دن سے آٹا ڈھونڈ رہاہے اسے نہیں مل رہاہے ، انہوں نے مجھے جواب دیا کہ آپ غلط کہہ رہی ہیں ، 790 روپے میں آٹا ہر جگہ موجود ہے ، میں نے کہا جی جہاں مل رہاہے مجھے بھی بھجوا دیں ۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ آج پورے آٹے کا ٹرک پورا دن آپ کے گھر کے باہر کھڑا رہے گا ، میں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے ، میری گلی میں کیوں کھڑا رہے گا ، میری گلی میں لوگوں نے آکر آٹا لینا شروع کر دیا ، مجھے بتایا گیا کہ تھیلے میرے گھر کے باہر رکھ کر فوٹیج بنائی جارہی ہے ، میں باہر گئی اور کہا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ کیونکہ باقی لوگ بھی آٹا لے رہے ہیں اس لیے اسے آپ کے گھر کے آگے اتار رہے ہیں ، ایک آٹے کا تھیلہ میرے کک نے لے لیا اور وہ بھی میری اجازت کے بغیر لیکن مجھے بعد میں پتا چلا ، میں آن ریکارڈ موجود ہوں آپ فوڈ اتھارٹی سے چیک کروا لیں ۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ مجھے اتنے میسج آ رہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ برائے مہربانی ہماری گلی کا نام بھی لے لیں ۔اگر آٹے کا بحران نہیں ہے تو ان ٹرکوں کی کیا ضرورت ہے ،دکانوں پر آٹا دسیتاب ہونا چاہیے ، یہ لوگ خود ظاہر کر رہے ہیں کہ آٹے کا بحران ہے اور اسے کور کرنے کیلئے یہ گندا سٹنٹ کیا ہے ،اس پر مجھے بہت افسوس ہے ، پاکستان کے اس عام آدمی کی تذلیل کی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی