"گندم برآمد کرکے اب درآمد کرنا سوالیہ نشان ہے" وفاقی وزیر نے ہی سوال اٹھا دیا
کراچی (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ گندم برآمد کر کے اب درآمد کرنا ایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔وزارت عمران خان کا فیصلہ ہے میں کبھی استعفٰی نہیں دونگا،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عطا اللہ خان نے کہا قومی اسمبلی میں ہر منسٹر سے سوالات کئے جاتے ہیں تلخ بھی ہوتے ہیں سب مثبت انداز میں جواب دیتے ہیں علی زیدی سے اگر سوال ہوتا ہے تو انہیں اتنا برا کیوں لگتا ہے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت کافی مقدار میں گندم موجود ہے اس کے باوجود کہا جارہا ہے بحران ہے صحیح نہیں چین آف سپلائی ضرور متاثر ہوئی اس کی وجہ سے تھوڑا بہت بحران کی کیفیت پیدا ہوئی بدھ تک خیبرپختونخوا میں تمام صورتحال نارمل ہوجائے گی، وزیر خوراک بلوچستان سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں روزانہ تندور سے روٹی خرید رہے ہوتے ہیں اور جن قیمتوں پر آج سے پہلے خریدتے رہے ہیں اسی قیمت پر دستیاب ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ محمد اکرم چیمہ مجھ سے کچھ سوالات کرنا چاہتے تھے میں نے ان کو کھانے پر بلایا تو والد کا ایکسڈنٹ ہوگیا میں وہاں مصروف ہوگیا وہاں سے فارغ ہو کر دوبارہ انہیں بلایاتو اتفاق سے ایمرجنسی میٹنگ آگئی وہ جانتے ہیں کون آیا تھا اور وہ میٹنگ بھی طول پکڑ گئی جس کی وجہ سے سب سے معافی مانگی جو بھی سوال انہیں پوچھنے ہیں پوچھ لیں ، سپیکر صاحب سے درخواست ہے ایک سوال آگیا دو آگئے تین آگئے چلیں اکرم چیمہ کا تو سوال متعلقہ تھا لیکن باقی سوال غیر متعلقہ تھے۔