بھارت میں سورج گرہن براہ راست دیکھنے والے افراد پر کیا اثر ہوا؟ ایسا دعویٰ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے 15 افراد سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے کے نتیجے میں بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز ناﺅ‘ کے مطابق بھارت میں 10سے 20 سال کی عمر کے 15 افراد گزشتہ سال دسمبر کی 26 تاریخ کو لگنے والے سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے پر اپنی بینائی سے محروم ہو گئے۔بھارتی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو نظر نہ آنے کی شکایت سے متعلق ہسپتال کی او پی ڈی میں لایا گیا تھا، ان کی نگہداشت کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کی بینائی اب واپس نہیں آ ئے گی۔
ڈاکٹر کے مطابق سورج گرہن کو خصوصی چشموں کے بجائے براہ راست دیکھنے سے ’سولر ریٹ نیٹس‘ یعنی آنکھوں کی نازک جھلی کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتا ل میں متاثرین کی آنکھوں کے طبی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ ان 15 افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ تہہ جل گئی ہے جس کے باعث یہ افراد اپنی بینائی کھو بیٹھے۔اس بیماری کے علاج کے لیے نہایت نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ، 3 سے 6 ہفتوں میں سورج گرہن سے متاثر ’ریٹینا‘ ٹھیک ہو جاتی ہے۔