ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،حفیظ شیخ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،حفیظ ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،حفیظ شیخ

  



ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،امیدہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدرکے دور میں تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے ملاقات کی،اس موقع پر حفیظ شیخ،رضا باقراورعلی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اورایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرکی ملاقات مفیدرہی،پاکستان کوامداددینے کے خصوصی پروگرام کاخیرمقدم کرتے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،امیدہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدرکے دور میں تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

صدرایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ 5 دہائیوں سے تعاون جاری ہے،پاکستان میں معیشت سے متعلق اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون کررہے ہیں،پاکستان کا جلد دورہ کرکے نئے منصوبوں کا جائزہ لوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد