بلاول بھٹو زرداری کی رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے عمر کوٹ کے گائوں کھاروڑو سید آمد

بلاول بھٹو زرداری کی رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال پر ...
بلاول بھٹو زرداری کی رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے عمر کوٹ کے گائوں کھاروڑو سید آمد

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے عمرکوٹ کے قریبی گائوں کھاروڑو سید آمد ، بلاول بھٹو نے سید علی مردان شاہ کی  وفات کو  پارٹی اور علاقے کا ناقابل تلافی  بڑا نقصان قرار دیا بلاول بھٹو زرداری کا لواحقین سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار  ۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سابق صوبائی وریز و ممبر سندھ اسمبلی سیدعلی مردان شاہ کی وفات پر تعزیت کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے  صدر و ایم پی اے سیدعلی مردان شاہ کی وفات پر عمرکوٹ کے قریبی گاوں کھاروڑو سید پہنچ کر مرحوم کے بھائی ضلع کونسل عمرکوٹ   چئیرمین   سید  نورعلی شاہ اور  بھانجے صوبائی وزیر سردار شاہ اور صاحبزادے سید امیر علی شاہ سے اظہار تعزیت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سید علی مردان شاہ کی کمی ہمیشہ محسوس  رہے گی یہ نہ صرف پارٹی کا نقصان ہے بلکہ یہ علاقہ بھی بہت بڑا خلاء ہے پارٹی   ایک ایماندار سیاستدان سے مرحوم ہوگی ہے اس سے پہلے وزیراعلی سندھ نے بھی مرحوم کے گھر پہنچ کر تعزیت کی ۔اس موقع پر  وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے آئی جی کی تبدیلی کے لیے خط لکھاعمرکوٹ کے قریب گاؤں کھاروڑو سید میں رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران ہوا جب گندم ایکسپورٹ کی گئی بعد میں یوکرین سے گندم خریدی گئی جو خراب تھی اس حکومت نے بھی گندم ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ انہوں نے نوازشریف دور حکومت میں بھی وفاق سے تعاون کیا اور اس حکومت سے بھی کر رہے ہین. انہوں کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہیے. انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے اسی ماہ تین میگا منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان کے پاس وقت ہی نہیں بچ رہا کسی اور صوبے کا وزیر اعلٰی بھی سندھ میں منصوبوں کا افتتاح کریں تو ہم خوش آمدید کہیں گے.انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں آٹھ میں سے چھہ ممبران نے وزیر اعظم سے کہا کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے. وزیر اعلٰی سندھ نے سیہون میں مجسٹریٹ کی جانب سے لڑکی سے جنسی زیادتی معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس سے امید کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلائیں گے جبکہ حکومت نے مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے بلاول بھٹو نے سید علی مردان شاہ کی وفات پر تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ