انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا کہ ہر پاکستانی ...
انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 296 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلایوں میں حیدر علی 19، محمد شہزاد 27، فہد منیر 53، روحیل نذیر 0، قاسم اکرم 53، عرفان خان 15، عباس آفریدی 10، محمد وسیم 5، طاہر حسین 2 اور عامر علی 10 رنز بنا سکے۔

زمبابوے کی جانب سے ڈیلن گرانٹ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 7 اوورز میں 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ملٹن شومبا، ساخوموزی اینڈلیلا، ڈیون مائرز اور تادیواناشے اینیانگنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل