سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ایک تولہ اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپ بھی کانوں پر ہاتھ رکھ لیں

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ایک تولہ اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپ بھی کانوں پر ہاتھ ...
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ایک تولہ اتنا مہنگا ہوگیا کہ آپ بھی کانوں پر ہاتھ رکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بدھ کو ہونے والے اضافے کے باعث فی تولہ سونا 90 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1558 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور یہاں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -