’میرے پاس تم ہو کی آخری قسط روکی جائے‘ خاتون کا عدالت سے رجوع، کیا کارروائی ہوئی؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو نشر ہونے سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
ماہم جمشید بٹ نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری کی وساطت سے سینئر سول جج لاہور کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں خواتین کی تضحیک کی جارہی ہے اس لیے اس کی آخری قسط کو نشر ہونے سے روکا جائے۔ مقبول عام ڈرامہ سیریل کی آخری قسط 25 جنوری کو ٹی وی اور سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
خاتون نے اپنی درخواست میں چیئرمین پیمرا، پنجاب فلم سینسر بورڈ، میرے پاس تم ہو کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو فریق بنایا ہے۔ عدالت نے خاتون کا موقف سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔