امریکہ جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے خوشخبری ،پی آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی

امریکہ جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے خوشخبری ،پی آئی اے کو بڑی کامیابی مل ...
امریکہ جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے خوشخبری ،پی آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے پاکستان ائیر لائنز کو براہ راست آپریشنز کے لیے گرین سگنل دے دیا اور امید ہے اس سال مئی سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اجازت دو سال کے طویل مذاکرات کے بعد ملی ہے ، ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں نیو یارک کے لئے اڑیں گی اور یہ تعداد آہستہ آہستہ بڑھائی جائے گی۔ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے دو سال تک قومی ایئر لائن اور ائیرپورٹس کی سیکورٹی کی جانچ کی جس کے بعد پی آئی اے کو امریکا کے لئے پروازوں کی اجازت ملی۔اس ضمن میں امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا امید کی جا رہی ہے کہ پروازوں کے آغاز سے ایک طرف مسافروں کو سہولت ہوگی اور دوسری طرف پی آئی اے کے لئے کثیر زر مبادلہ بھی اکٹھا ہوگا۔

مزید : قومی