دو اہم ممالک نے سفری ہدایات نرم کردیں

دو اہم ممالک نے سفری ہدایات نرم کردیں
 دو اہم ممالک نے سفری ہدایات نرم کردیں

  



برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لیے اپنی سفری ہدایات نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرا م کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دشمنی کے خاتمے کے لیے امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امید ہے کہ امریکا یہ کردار ادا کرے گا۔خیال رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کیا ہے۔

مزید : قومی