پاکستان میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان کوششوں کو مربوط بنانا وقت کی ضرورت ہے:صدر مملکت عارف علوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان کوششوں کو مربوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،معاشرہ کے پسماندہ طبقہ کی بہتری اور ملک بھر میں مخیرانہ خدمات میں اضافہ کیلئے تمام این جی اوز کو اعتماد میں لے کر اسی سمت میں مربوط کوششیں کرنا چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی جانب سے ایک پریزنٹیشن کی صدارت رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں مشیر محمد شہزاد ارباب اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی موجود تھے۔ملک میں شاندارخدمات کوسراہتے ہوئےصدرمملکت نےزوردیا کہ معاشرہ کےپسماندہ طبقہ کی بہتری اور ملک بھرمیں مخیرانہ خدمات میں اضافہ کیلئےتمام این جی اوز کواعتمادمیں لےکراسی سمت میں مربوط کوششیں کرنا چاہئیں۔انہوں نےیتیموں اورمعذوروں کی دیکھ بھال اورتحفظ،خواتین کو بااختیار بنانے بالخصوص سابق فاٹا میں کوششوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے کئی ضرورت مند افراد ہیں جن کو مدد کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں ان لوگوں کو غربت سے نکالنےکیلئےاجتماعی کوششیں کرناچاہئیں۔صدرمملکت نےمعذور افراد کیلئےپاکستان بیت المال کی موبائل ایپ کابھی افتتاح کیا۔ انہوں نے پاکستان بیت المال کےچندمستحقین سے بات چیت بھی کی اور ان کےسہولیاتی مرکز کادورہ بھی کیا۔انہوں نےپاکستان بیت المال کی مستحقین کی بہتری کیلئے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی۔