ٹائم میگزین کے کور پر عمران خان اوپر مگر ٹرمپ کو اس لڑکی کے ساتھ کیوں بٹھایا گیا ہے؟

ٹائم میگزین کے کور پر عمران خان اوپر مگر ٹرمپ کو اس لڑکی کے ساتھ کیوں بٹھایا ...
ٹائم میگزین کے کور پر عمران خان اوپر مگر ٹرمپ کو اس لڑکی کے ساتھ کیوں بٹھایا گیا ہے؟

  



ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاریخی ٹائم میگزین کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر خصوصی کور جاری کیا گیا ہے جس میں مختلف عالمی رہنماﺅں کا شامل کیا گیا ہے۔

21 جنوری کو جاری کیے جانے والے ٹائم میگزین کے کور میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان چیئر لفٹ میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاؤس شواب، جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی اسی چیئر لفٹ میں موجود ہیں۔

میگزین کے کور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلی چیئر لفٹ کے پیچھے والی لفٹ میں بٹھایا گیا ہے جو تصویر میں پہلی چیئرلفٹ کے نیچے محسوس ہوتی ہے۔ اس میں امریکی صدر کی ایسی تصویر استعمال کی گئی ہے جس میں وہ ’ناراض حسینہ‘ کی طرح نظر آرہے ہیں جبکہ انہی کے چیئرلفٹ کے دوسرے کنارے پر ماحولیات کی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور گریٹا تھنبرگ کے درمیان لفظی جھڑپوں کا سلسلہ اکثر ہی جاری رہتا ہے، اس کا عملی نمونہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے موقع پر بھی دیکھا گیا تھا۔ ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 21 جنوری کو شروع ہوا اور اس کے دوسرے ہی روز ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹا تھنبرگ پر لفظی گولہ باری کردی۔

مزید : بین الاقوامی