پاک چین تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں،سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے:وزیر داخلہ اعجاز شاہ

پاک چین تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں،سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں ...
پاک چین تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں،سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے:وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز  احمد  شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں،سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز  احمد  شاہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور سیکیورٹی کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ خطے کے امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز  احمد  شاہ نے کہاکہ خطے کا امن صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے بھی بے حد ضروری ہے، چینی سفیر نے کہاکہ چینی وزیر داخلہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے- وزیر داخلہ نے کہاکہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے یہ دورہ بے حد اہمیت کاحامل ہے- چینی سفیر نے کہاکہ ہم وزارت داخلہ کے تعاون اور انتظامات کے لئے شکر گزار ہیں ،اعجاز شاہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے،سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے،سیکیورٹی کی صورت  حال بہت بہتر ہو چکی ہے۔ چینی سفیر نے ملاقات کے لئے دوبارہ وقت دینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی