بکری کی پیدائش، اس کی آنکھیں دیکھ کر ہندو اس کی پوجا کرنے لگے

Jan 22, 2020 | 06:56 PM

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) توہم پرستی دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن بھارتی معاشرے کا اس میں کوئی ہم سر نہیں۔ اب حالیہ واقعہ ہی دیکھ لیں کہ وہاں ایک بکری نے ایسا معذور بچہ دیا جس کا نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث سر انسان سے مشابہہ تھا۔ لوگوں نے بکری کے اس بچے کو بھگوان کا اوتار قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے مضافات میں واقع گاﺅں نیموڈیا میں پیش آیا۔ یہ بکری مکیش نامی شخص کی ملکیت تھی۔
مکیش نے سیاہ رنگ کے بکری کے اس بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری کا یہ بچہ چل پھر رہا ہوتا ہے اور بظاہر صحت مند لگ رہا ہوتا ہے تاہم ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے سے اس کی شکل مسخ ہو کر انسان نما ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یہ بچہ سائیکلوپیا(Cyclopia)نامی بیماری کا شکار ہوا۔ اس بیماری میں ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے چہروں کی ساخت متاثر ہوتی ہے۔

مزیدخبریں